Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے۔
منگل کو اپنے بیان میں این ڈی ایم اے نے کہا کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع بشمول کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، مستونگ، نوشکی اور بارکھان میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ’پنجاب کے مختلف شہروں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے اور مری، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور اٹک میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔‘
’منڈی بہاءالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، بھکر، لیہ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، بہاول نگر، بہاول پور اور رحیم یار خان میں بھی بارش متوقع ہے۔‘

شیئر: