Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبی نسخے کے بغیر وزن کم کرنے کی ادویہ کی فروخت کے خلاف مہم

’بغیر طبی نگرانی اور نسخے کے دوا کا استعمال سنگین طبی اثرات پیدا کرسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارتِ صحت نے طبّی نسخے کے بغیر وزن کم کرنے کی ادویہ کی فروخت کی خلاف مہم کا آغاز کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اقدام دواؤں کی ترسیل پر کنٹرول کے ضمن میں، مریضوں کی سلامتی کو یقینی بنانے، غیر پیشہ ورانہ طریقوں سے دواؤں کے اجرا سے پیدا ہونے والے خطرات کو کم کرنے اور صحت کے شعبے کے کارکنان و فارمیسی اداروں کو منظور شدہ ضوابط کا پابند بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
وزارت نے خبردار کیا ہے کہ ان دواؤں کا بغیر طبی نگرانی اور نسخے کے استعمال سے سنگین طبی اثرات پیدا ہوسکتے ہیں۔
ان خطرناک اثرات میں دل کی دھڑکن کی تیزی، خون میں شوگر کی کمی اورلبلبے کی سوزش شامل ہیں جبکہ ان کا بے ترتیبی یا طویل استعمال دائمی مسائل جیسے نظامِ ہاضمہ کی خرابی اور علاج روکنے کے بعد وزن دوبارہ بڑھنے کے زیادہ خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
وزارت نے معاشرے کے تمام افراد پر زور دیا ہے کہ وہ وزن کم کرنے کی دواؤں کے استعمال سے قبل ماہر معالج سے رجوع کریں۔
 ایسی دوائیں خریدنے، استعمال کرنے یا لینے سے اجتناب کریں جنہیں بغیر منظور شدہ نسخے کے فروغ دیا جا رہا ہو۔
ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایسی دواؤں کی تجویز صرف اصولی اور منظور شدہ طبی نسخے کے تحت ہی دی جانی چاہئے۔

شیئر: