Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم کی مذمت

’قابض افواج کی طرف سے فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے کی کوشش مسترد کرتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے اسرائیلی قابض حکام  کی طرف سے فلسطینی عوام اور ان کی مقبوضہ سرزمین کے خلاف بڑھتے جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے  کہا ہے کہ ’اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے کی کوشش مسترد کرتے ہیں‘۔
’مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف میں بستیوں کی تعمیر اور غزہ کی پٹی میں نہتے شہریوں کے خلاف نسل کشی جنگی جرم ہے‘۔
سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
 اسرائیلی خطرناک منصوبوں پر عمل درآمد اور قابض حکام و افواج کے جرائم کا بلا روک ٹوک تسلسل خطے کے امن و استحکام پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے اور بین الاقوامی نظام کی قانونی حیثیت کو خطرے میں ڈالتا ہے۔

شیئر: