Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو مملکت کون سے علاقے سب سے زیادہ گرم رہے

دارالحکومت ریاض میں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ رہا۔ (فوٹو سبق)
موسمیات کے قومی مرکز نے 21 اگست 2025  جمعرات کو سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق قومی مرکز نے بتایا کہ  سب سے زیادہ درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ الاحساء اور حفر الباطن میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 11 سینٹی گریڈ السودہ میں رہا۔
قومی مرکز کے مطابق مدینہ منورہ، بریدہ، الخرج، دمام، العلا اور وادی الدواسر میں درجہ حرارت 43 جبکہ دارالحکومت ریاض میں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ رہا۔
موسمیاتی مرکز نے بتایا کہ جمعرات کو حائل، عرعر میں 40، تبوک میں 39، مکہ مکرمہ اور جدہ میں 38، طریف میں 36 اور نجران میں 33 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔

 

 

شیئر: