Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کے تاجروں اور سرکاری نمائندوں کے وفد کی سعودی عرب آمد

وفد کی سربراہی شامی وزیر اقتصادیات و صنعت نضال الشعار کررہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
شام کے سرمایہ کاروں اور سرکاری نمائندوں کا ایک وفد پیر کو ریاض پہنچا ہے، وفد کی سربراہی شامی وزیر اقتصادیات و صنعت ڈاکٹر نضال الشعار کررہے ہیں۔
 یہ دورہ شام کی معیشت کی بحالی کی سپورٹ، دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کےلیے مملکت کےعزم کو ظاہر کرتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ دورہ گزشتہ ماہ دمشق میں شامی سعودی سرمایہ کاری فورم کا تسلسل ہے، جس میں100 سے زیادہ سعودی کمپنیاں اور 20 سرکاری ادارے شریک ہوئے۔ فورم کے دوران 6.4 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری کے معاہدے کیے گئے۔
جن شعبوں میں معاہدے کیے گئے ان میں رئیل سٹیٹ،انفراسٹرکچر، فنانس، ٹیلی کمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، صنعت، سیاحت، تجارت اور صحت شامل ہیں۔
 سعودی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے 1.07 ارب مالیت کے وعدے شامل ہیں، جن میں سعودی ٹیلی کام ، جی او ٹیلی کام، ڈیجیٹل سکیورٹی فرام ایلم اور سابر سیکورٹی کمپنی سائفر شامل ہیں۔
جبکہ 2.93 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری کے سمجھوتوں میں شام کی تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کے لیے تین نئے سیمنٹ پلانٹس کی تعمیر شامل بھی شامل ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھی شام میں مختلف شعبے توانائی اور صنعت میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
شامی وفد کا یہ دورہ اقصادی شراکت داری کو مضبوط بنان، بین الاقوامی سرمایہ کاری کے کردار کو بڑھانے، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور سعودی وژن 2030 کی سپورٹ میں مملکت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

 

شیئر: