Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد نے خون کا عطیہ دے کر سالانہ مہم کا آغاز کر دیا

2024 میں 8 لاکھ سے زائد افراد نے خون کا عطیہ دیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کو خون کا عطیہ دے کر سالانہ مہم کا آغاز کیا۔ اس کا مقصد عوام میں رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس مہم کا مقصد معاشرے کے تمام طبقات کو خون کا عطیہ کرنے کی ترغیب دینا  ہے۔ مہم کا مقصد رضاکارانہ عطیات کو 100 فیصد تک پہنچانا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 2024 میں 8 لاکھ سے زائد افراد نے خون کا عطیہ دیا جو کہ عوامی شعور میں اضافے کا مظہر ہے۔
یاد رہے کہ سعودی قیادت پہلے بھی عوامی صحت کے اقدامات میں پیش پیش رہی ہے جن میں کورونا ویکسین لگوانا اور اعضاء کے عطیے کے پروگرام میں شمولیت قابل ذکر ہیں۔
 

 

شیئر: