Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کی 24 کہانیوں کا عربی سے انگریزی، فرانسیسی اور چینی زبان میں ترجمہ

ترجمہ کی گئی کہانیوں میں سعودی قہوے پر ایک کہانی شامل ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے کلچرل ٹرانسلیشن پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر امیرہ نورہ بن عبدالرحمن یونیورسٹی کے تعاون سے بچوں کی 24 کہانیوں کا عربی سے انگریزی، فرانسیسی اور چینی زبان میں ترجمہ شائع کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فرانسیسی میں ترجمہ کی گئی کہانیوں میں سعودی قہوے پر ایک کہانی شامل ہے۔
بچوں کے ادب میں اہم کردار ادا کرنے والے مصنفین کی لکھی ہوئی بچوں کی کہانیوں کا بھی چینی زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے۔
اس پروجیکٹ کا مقصد عالمی سامعین کے ساتھ عربی ادب سے جڑی ثقافتی اور انسانی اقدار کا اشتراک کرنا، ہر عمر کے بچوں کے لیے موزوں اور انہیں انگیج کرنے والا مواد فراہم کرکے بین الاقوامی سطح  پر سعودی اورعربی ادب کو فروغ دینا ہے۔
ان کہانیوں کا ترجمہ ثقافتوں اور قوموں کے درمیان رابطے کے پل بنانے کی ایک وسیع کوشش کا حصہ ہے، تاکہ بین الاقوامی ثقافت کو عربی فکر اور تخلیقی کاموں سے مالا مال کیا جا سکے۔

 

شیئر: