صارفین کی کل ریٹیل ادائیگیوں میں 29 فیصد آن لائن تجارت کا حصہ
’2024 کے دوران آن لائن شاپنگ کے باعث 8 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ شپمنٹ ریکارڈ کی گئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر تجارت ماجد القصبی نے کہا ہے کہ آن لائن تجارت نے صارفین کی کل ریٹیل ادائیگیوں میں 29 فیصد حصہ لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’2024 کے دوران آن لائن شاپنگ کے باعث 8 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ شپمنٹ ریکارڈ کی گئی ہیں‘۔
انہوں نے یہ بات عسیر ریجن میں تاجروں، کاروباری رہنماؤں اور سرمایہ کاروں سے کی ملاقات کے دوران کہی ہے۔
وزیرتجارت ماجد القصبی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں تجارتی رجسٹریوں کی تعداد بڑھ 17 لاکھ تک پہنچ گئی ہے‘۔
’ان میں سے 90 ہزار یعنی 5.2 فیصد کا تعلق عسیر ریجن سے ہے‘۔
انہوں نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ سعودی عرب، ولی عہد کی قیادت اور وژن 2030 کی بدولت غیر معمولی تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کاروبار کے آغاز اور اس کے نفاذ کو سہل بنانے کے لیے 15 شہروں اور صوبوں میں سعودی بزنس سینٹر کی 20 شاخیں قائم کی گئی ہیں۔