Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں پہلی نیٹ زیرو کاربن مسجد تعمیر کی جا رہی ہے

ایمسٹل نے مسجد کی تعمیر کےلیے ہائیڈروجن بیسڈ ری بار فراہم کی ہیں (فوٹو: وام)

 ابوظبی میں پہلی نیٹ زیرو کاربن مسجد تعمیرکی جا رہی ہے۔ یہ خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی مسجد ہوگی۔
 سٹیل اور تعمیرانی مواد کے مینوفیکچرز میں سے ایک ایمسٹل نے ہائیڈروجن بیسڈ ری بار فراہم کی ہیں جو جزیرہ یاس میں پہلی نیٹ کاربن مسجد کی تعمیر میں استعمال کی جائے گی۔
وام کے مطابق الدار، مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ (مینا) میں کم اخراج والے ہائیڈروجن سٹیل استعمال کرنے والا پہلا ڈویلپر بن گیا ہے۔
یہ ری بار ایمسٹل کے گرین ہائیڈروجن پائلٹ پروجیکٹ کے تحت تیار کی گئی جو گزشتہ سال مصدر کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔
اس سٹیل کی فراہمی مسجد کو لیڈ زیرو کاربن سرٹیفیکیشن دلانے میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔
ایمسٹل کے سی ای او انجینئر سعید غمران الرمیثی نے کہا کہ صنعتی پائیداری کو فروغ دینے اور امارات کی کم کاربن معیشت کی جانب منتقلی کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شرکہ الدار کے ساتھ تعاون مستقبل میں رہائشی، تجارتی اور عوامی منصوبوں کے لیے گرین سٹیل کے استعمال کی ایک مضبوط مثال قائم کرتا ہے۔

 

شیئر: