Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

21 دن سے لاپتہ غوطہ خور کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی

’جدہ کی ابحر شمالیہ کے ساحل پر اپنے ایک ساتھی کے ساتھ غوطہ خوری کے دوران لاپتہ ہو گئے‘ ( فوٹو: سبق)
الباحہ میں معروف سعودی غوطہ خور وسام منصور الزہرانی کی غائبانہ نمازِ جنازہ کل پیر کو جامع ابو بکر الصدیق، قریہ البارك میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی جس میں اہلِ علاقہ اور ان کے چاہنے والوں نے کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تعزیت کی رسم ان کے والد کے گھر میں جو مرکز بیضان کے تحت آنے والے گاؤں میں واقع ہے، شروع ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ شہری وسام منصور الزہرانی  ماہر اور تجربہ کار غوطہ خور تھے، 3 اگست کو جدہ کی ابحر شمالیہ کے ساحل پر اپنے ایک ساتھی کے ساتھ غوطہ خوری کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے۔
اگلے روز ان کے ساتھی کی لاش ملی جبکہ وسام الزہرانی کی تلاش کا سلسلہ 21 دن تک جاری رہا مگر ان کا پتہ نہ چل سکا۔

شیئر: