Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ: غزہ سے متعلق او آئی سی کے موقف کی حمایت، فوری بین الاقوامی کارروائی پر زور

کابینہ کا اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدرت ہوا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے فلطسینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے کےلیے جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقف کی سپورٹ کا اعادہ کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجسی ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدرت ہوا ہے۔
اجلاس نے بین الاقوامی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ کی سلاتمی کونسل کے مستقل ارکان سے تشدد کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری مداخلت پر پھر زوردیا۔
کابینہ کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے ملاقات اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساھ ٹیلی فونک رابطے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
 اجلاس میں ریاض اور قاھرہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے شاہ سلمان کو مصری صدر السیسی کے تحریری مکتوب پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: