پاکستان میں جمعرات 28 اگست کو سونے کی قیمت کیا رہی؟
جمعرات 28 اگست 2025 15:31
پاکستان میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 900 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ دن (یعنی بدھ کو) اس کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 772 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 84 ہزار 975 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب جمعرات کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 53 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 121 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 3 ہزار 533 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 ہزار 399 ڈالر ہو چکی ہے، جبکہ گذشتہ روز (بدھ کو) 3 ہزار 390 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی قیمت 38.88 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔