دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایک ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں فی گرام 7 سے 9 درھم تک کا اضافہ ہوا، 2 ہفتوں میں 13.25 درھم تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق گولڈ ٹریڈ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے سونے کے نرخوں میں اضافے کے بعد نئی جیولری کی خریداری میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگ سونے کے بسکٹس اور سکے فروخت کر رہے ہیں۔
جیولری شاپس کے مالکان کا کہنا ہے قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد عام صارفین نئی جیولری کی خریداری سے گریز کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
دبئی اور شارجہ میں سونے کی فی گرام قیمتوں میں 25.5 درھم تک اضافہNode ID: 885383
-
امارات میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پرانے زیورات فروخت کرنے کا رجحانNode ID: 893252
گولڈ اینڈ ڈائمنڈ شوروم کے ڈائریکٹر نے بتایا سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے نے خریداری کو محدود کردیا ہے۔ نئی جیولری کی خریداری زیادہ تر سیاحوں تک محدود ہوچکی ہے۔
ایک گولڈ شوروم کے جیولری سیکشن کے مینجر نے بتایا سیاح اس وقت مارکیٹ میں سب سے بڑے خریدار ہیں اور وہ یادگار و تحائف کے طور پر روایتی و قیمتی ڈیزائن کے زیورای خرید رہے ہیں۔
گولڈ اینڈ جیولری شاپ کے ایک سیلز مینجر کا کہنا تھا سونے کی قیمتوں میں اضافے سے فائدہ اٹھانے کےلیے صارفین کو سونے کے بسکٹس فروخت کرنے پر مائل کردیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹس میں 24 قیراط ایک گرام کے نرخ 415.5 درھم رہے جس میں 9 درھم کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
22 قیراط کی قیمت میں ساڑھے 8 درھم کا اضافہ ہوا اور اس کے نرخ 384.75 درھم ہوگئے۔
21 قیراط کے نرخ 368.75 درھم رہے اور اس کی قیمت میں 8 درھم فی گرام کا اضافہ ہوا جبکہ 7 درھم فی گرام اضافے کے بعد 18 قیراط کے نرخ 316.25 درھم تک آگئے۔