Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں یوم فتح کی ملٹری پریڈ، صد ٹرمپ کا امریکہ کے خلاف سازش کا الزام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، شمالی کوریا اور روس پر امریکہ کے خلاف سازش کا الزام عائد کیا ہے جبکہ دوسری جانب بیجنگ میں تاریخ کی سب سے بڑی اور شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صد ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر صدر شی جن پنگ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، ’ایسے میں جب آپ امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، میری طرف سے ولادیمیر پوتن اور کم جونگ کے لیے نیک خواہشات۔‘
صدر ٹرمپ نے ایسے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جب دوسری جانب شمالی کورین اور روسی صدر سمیت 26 عالمی رہنما یوم فتح کی پریڈ کے لیے بیجنگ میں اکھٹے ہوئے ہیں۔
چین نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ کو شاندار ملٹری پریڈ منعقد کی۔
تقریب سے خطاب میں صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ’چینی قوم کی تجدید کو نہیں روکا جا سکتا اور انسانیت کا امن اور ترقی کا نصب العین غالب رہے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’انسانیت کو پھر سے امن یا جنگ، مکالمے یا تصادم، اور جیت یا ہار کا سامنا ہے۔‘
چینی صدر نے دنیا بھر کے ممالک زور دیا کہ وہ ’جنگ کی بنیادی وجہ کو ختم کریں اور تاریخی سانحات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکیں۔‘
’مشترکہ سلامتی کا تحفظ صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب دنیا بھر کی قومیں ایک دوسرے کو مساوی سمجھیں، ہم آہنگی سے رہیں اور ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔‘

 

شیئر: