Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی صدر اور برطانوی وزیراعظم کا رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی (فوٹو: وام)

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور برطانوی وزیرِاعظم  کیئرسٹارمر نے ٹیلی فونک رابطے میں  مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال اور غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وام کے مطابق رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور استحکام  بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی سپورٹ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے ایک منصفانہ، دیرپا اور دیرپا امن کے لیے دو ریاستی حل پر زور دیا تاکہ خطے میں استحکام اور روشن مستقبل کو فروغ دیا جا سکے۔
صدر شیخ محمد بن زاید نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا نفاذ اور شہریوں کے مصائب کم کرنے کے لیے انسانی امداد کی کسی رکاوٹ کے بغیر فراہمی کو یقینی بننے پر زور دیا۔
انہوں نے برطانوی وزیراعظم کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے ارادے کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات کو فروغ دینے کے لیے متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
 امارات اور برطانیہ کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: