Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر تیونس پہنچ گئے

’وہ سعودی، تونسی سیاسی مشاورت کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر تونس پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وہ سعودی، تونسی سیاسی مشاورت اور فالو اپ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ان کا استقبال تیونسی وزیر امور خارجہ محمد علی النفطی نے کیا ہے۔
استقبال کرنے والوں میں تونس میں سعودی سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز الصقر بھی موجود تھے۔

شیئر: