Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یاماہا کا پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ بند کرنے کا اعلان

پاکستان میں یاماہا موٹرسائیکل کے مختلف ماڈلز دستیاب رہے ہیں۔ (فائل فوٹو: او ایل ایکس)
موٹرسائیکلیں بنانے والی مشہور جاپانی کمپنی یاماہا نے پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
منگل کو یاماہا موٹر پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے باضابطہ بیان میں کمپنی نے کہا ہے کہ ’ہماری بزنس پالیسی میں تبدیلی کی وجہ سے ہم آپ کو آگاہ چاہے گے کہ ہم موٹرسائیکلوں کی مینوفیکچرنگ بند کر رہے ہیں۔‘
’ہم آپ کے اتنے برسوں کی حمایت اور ہم سے جڑے رہنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘
یاماہا کی موٹرسائیکلیں پاکستان کے دیہی اور پہاڑی علاقوں میں نہایت مقبول ہیں اور کافی پائیدار سمجھی جاتی ہیں۔
کمپنی نے مزید کہا ہے کہ ’کمپنی کی پالیسی کے مطابق یاماہا کے پاکستان میں مستند ڈیلروں کے ذریعے سپیئر پارٹس کی فراہمی جاری رہے گی جبکہ وارنٹی سروسز اور کسٹمر سپورٹ بھی جاری رہے گی۔‘
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی جاپانی کمپنیوں نے عارضی طور پر اپنے پلانٹ بند کیے تھے جن کی وجہ دگرگوں ملکی معیشت اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتایا گیا تھا۔
پاکستان میں یاماہا موٹرسائیکل کے مختلف ماڈلز دستیاب رہے ہیں۔ ان میں یاماہا وائی بی 125 کے مخلتف ویرئنٹس کی قیمتیں چار لاکھ 24 ہزار سے چار لاکھ 85 ہزار تک تھیں۔

 

شیئر: