Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ٹریفک حادثے کے باعث ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

’واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہوا ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ریاض شہر میں ٹریفک حادثے کے باعث ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہوا ہے‘۔
ٹریفک حکام نے کہا ہے کہ ’اطلاع ملتے ہی متعلقہ ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جہاں صورتِ حال کو سنبھالا گیا اور زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا‘۔
ٹریفک حکام نے کہا ہے کہ ’تمام قانونی کارروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں‘۔
ٹریفک حکام نے زور دیا کہ ٹریفک سیفٹی کی سطح بلند کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
 ساتھ ہی ڈرائیوروں سے اپیل کی گئی کہ وہ قیمتی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین اور ہدایات کی پابندی کریں۔
 

شیئر: