Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ٹریفک حادثات کی تین بڑی وجوہات کیا ہیں؟

ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہوتا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ریاض ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک حادثات کی تین بنیادی وجوہات ہیں جن کی روک تھام ضروری ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ریجنل پولیس نے گزشتہ برس حادثات کی وجوہات کے بارے میں کیے گئے سروے کے بعد جاری رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈرائیور کا اچانک ٹریک تبدیل کرنا حادثے کی بڑی وجہ ہے۔
دوسری اور تیسری بنیادی وجہ کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنا بھی حادثے کا بنیادی سبب بنتا ہے جبکہ تیسری اور اہم وجہ ڈرائیور کا گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون استعمال کرنا ہے۔
واضح رہے سعودی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ٹریفک خلاف ورزیوں کے حوالے سے قانونی شقوں میں ترمیم کی منظوری دی ہے جس کے مطابق ایسی خلاف ورزی جو سنگین نوعیت کی ہوں اس پر قید و جرمانے کی سزا کے علاوہ غیرملکی کو ملک بدر کرکے اسے مملکت کے لیے بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔
ٹریفک پولیس کے قوانین کے مطابق بغیرانڈیکیٹر دیئے ٹریک تبدیل کرنے والے ڈرائیور پر 300 ریال تک چالان مقرر کیا ہے۔ شاہراہ پرٹریک تبدیل کرنے سے قبل اس بات کی یقین دہانی کرنا ضروری ہے کہ عقب سے آنے والی گاڑی زیادہ قریب تو نہیں۔ ٹریک تبدیل کرنے سے قبل انڈیکیٹر دینا ضروری ہے تاکہ عقب سے آنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو معلوم ہو سکے۔

 

 

شیئر: