پبلک ٹرانسپورٹ میں بزرگ شہریوں کے لیے 50 فیصد رعایت
’رعایت حاصل کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ یا اقامہ اسٹیشنوں پر دکھایا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں پبلک ٹرانسپورٹ نے بزرگ شہریوں کی قدردانی کے لیے خصوصی اقدام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت انہیں ریاض کی بسوں اور ٹرین کے استعمال پر 50 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ’یہ رعایت ہر اس شخص کے لیے دستیاب ہے جس کی عمر 60 سال یا اس سے زیادہ ہو‘۔
’رعایت حاصل کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈ یا اقامہ اسٹیشنوں پر موجود سیلز آفس کو دکھایا جائے گا‘۔
یہ اقدام بزرگ شہریوں کے لیے سہولت بھری خدمات کو فروغ دینے، انہیں کم خرچ میں سفر کا موقع دینے اور دارالحکومت کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں زیادہ آرام دہ اور لچکدار روزمرہ کے سفر کی سہولت فراہم کرنے کے تحت کیا گیا ہے۔