جولائی کے اختتام تک لیکویڈیٹی میں 239 ارب ریال سے زیادہ کا اضافہ
’لیکویڈیٹی کی مالیت تقریباً 239 ارب 973 ملین ریال رہی، 8.4 فیصد شرح نمو ہوئی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی معیشت میں جولائی 2025 کے اختتام تک لیکویڈیٹی ’مقامی نقدی وسائل‘ میں نمایاں سالانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق لیکویڈیٹی کی مالیت تقریباً 239 ارب 973 ملین ریال رہی ہے، یعنی 8.4 فیصد کی شرح نمو ہوئی ہے۔
اس طرح لیکویڈیٹی بڑھ کر 3 ٹریلین 109 ارب 761 ملین ریال تک جا پہنچی ہے جبکہ جولائی 2024 میں یہ تقریباً دو ٹریلین 869 ارب 788 ملین ریال تھی۔
یہ اعداد و شمار سعودی مرکزی بینک ’ساما‘ کی ماہانہ رپورٹ میں جاری کئے گئے ہیں۔
یہ نمو وسیع تر تصور کے تحت نوٹوں کی فراہمی میں توسیع کو ظاہر کرتا ہے جو سہ ماہی بنیاد پر بھی 64 ارب 144 ملین ریال (یعنی 2.1 فیصد) بڑھ کر 3 ٹریلین 120 ارب 17 ملین ریال ہو گیا ہے۔
جبکہ پہلی سہ ماہی کے اختتام پر یہ 3 ٹریلین 55 ارب 872 ملین ریال تھا۔