Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی موبائل لیبارٹری جو سعودی عرب کے سبز اہداف کو فروغ دے رہی  ہے

نئی موبائل لیباریٹری اس قومی انیشی ٹِیو میں حصہ لے رہی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
ایک نئی موبائل لیباریٹری اس قومی انیشی ٹِیو میں حصہ لے رہی ہے جس کے تحت ماحولیاتی فیلڈ ورک کی تبدیلی سے تعاون میں اضافہ کر کے شجر کاری مہم کے تحت دس بلین پودے لگائیں جائیں گے اور چالیس ملین ہیکٹر ویران زمین کو پھر سے آباد کیا جایا گا۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ موبائل لیب، ’نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈیویلپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفیکشن‘ نے شروع کی ہے۔ اس کا مقصد  نگرانی  اور ماحولیاتی تجزیہ کر کے ٹیم کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ سائٹس پر موجود ڈیٹا جمع کرے۔
لیب کے کلیدی مقاصد میں زمین، پانی اور پودوں کا تجزیہ کرنا، قدرتی طور پر حیاتِ ثانیہ کو متاثر کرنے والے عوامل کی نگرانی، ماحولیاتی بحالی اور پودوں کے نقصان کو کم کرنا شامل ہیں۔

 موبائل لیب کے دیگر مقاصد میں قومی سطح پرجنگلات میں اضافہ بھی ہے(فوٹو،ایس پی اے)

موبائل لیب کے دیگر مقاصد میں قومی سطح پر جنگلات کی تعداد بڑھنا اور ماحولیاتی بحالی بھی ہے جس کے ذریعے ’سعودی گرین انیشی ٹِیو‘ میں حصہ ڈالنا اور ماحولیاتی مسائل کے پائیدار حل فراہم کر کے مملکت کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔

 

 

شیئر: