’انٹرنیشنل ایسویسی ایشن آف سائنس پارکس اینڈ ایریاز آف انوویشن‘ نے کنگ فیصل یونیورسٹی کو رسمی طور پر ’انوویٹو ڈسٹرکٹ‘ میں شامل کر لیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ اعلان ’سائنس پارکس اینڈ ایریاز آف انوویشن‘ کی بیالیسویں بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کیا گیا جو بیجنگ میں 15 سے 19 ستمبر کے درمیان منعقد ہوئی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی یونیورسٹی کے پروفیسر دنیا کے ممتاز سائنسدانوں میں شاملNode ID: 894878
ڈاکٹرعبدالرحمن اللیلی نے شاہ فیصل یونیورسٹی کی طرف سے بیجنگ کانفرنس میں اس عہدے کو قبول کیا۔
ڈاکٹر عبدالرحمن اللیلی سائنسی تحقیق اور پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز کے نائب صدر اور جدت اور کاروباری ترقی کے شعبے کے قائم مقام چیئرمین ہیں۔
انہوں نے شاہ فیصل یونیورسٹی کی عالمی سطح پر رسمی پہچان کو جامعہ کے لیے اہم کارنامہ قرار دیا اور اس بات کی توثیق کی کہ سعودی وژن 2030 کے نصب العین کے ساتھ ہم آہنگ رہتے ہوئے، یونیورسٹی ریسرچ اور اختراع کے کام کو آگے بڑھاتی رہے گی۔
انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو ’انوویٹو ڈسٹرکٹ‘ کا درجہ حاصل ہونا، جدت پسند نیٹ ورکس اور عالمی تحقیق میں جامعہ کے کردار کو مضبوط بنائے گا اور دنیا کے بڑے بڑے اداروں کے ساتھ مزید روابط کے مواقع پیدا کرے گا۔
’انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف سائنس پارکس (آئی اے ایس پی) میں کنگ فیصل یونیورسٹی کی رکنیت دنیا کے ممتاز اختراعی اور سائنسی نیٹ ورکس کے مراکز میں اسے ایک خاص حیثیت دیتی ہے۔
یہ اہم سنگِم میل ’کونسل آف یونیورسٹیز افیئرز اینڈ دا ریسرچ، ڈیویلپمنٹ اینڈ انوویشن اتھارٹی‘ کے مستقل تعاون کی اہمیت بھی واضح کرتا ہے۔
اتھارٹی کی کوششوں سے سعودی جامعات بااختیار ہو کر علم اور جدت کو برُوئے کار لانے میں پیش پیش ہیں اور عالمی جدت پسندی میں مملکت کی موجودگی کو تقویت دینے میں اپنے عہد پر کاربند ہیں۔