سعودی عرب اور قطر نے جمہوریہ شام کو مجموعی طور پر 89 ملین امریکی ڈالر کی مشترکہ مالی امداد فراہم کریں گے۔ یہ امداد سعودی اور قطری ترقیاتی فنڈ کے ذریعے دی جائے گی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق امدادی فنڈ تین ماہ کی مدت کے لیے جمہوریہ شام کے پبلک سیکٹر کے ملازمین کے بجٹ میں مدد فراہم کرے گا۔

اس اقدام کا مقصد برادر شامی عوام کو بنیادی خدمات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا اور بجٹ میں مختص رقم کو مضبوط بنانا ہے۔
یہ اقدام سعودی عرب اور قطر کی جانب سے مشترکہ فنڈ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے ترقیاتی پروگرام کو آگے بڑھانے کی کوشش ہے تاکہ شام میں پائیدار ترقی کے منصوبوں پر تیزی سے کام کیا جائے۔