Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ کی سوڈان سے متعلق چار ملکی اجلاس میں شرکت

بحران  اور انسانی چیلنجز سے نمنٹے کی کوششوں کو متحد کی ضرورت پر بات کی گئی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈان سے متعلق چار ملکی اجلاس میں شرکت کی، جس میں سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، مصر اور امریکہ شامل تھے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا۔
اجلاس میں سوڈان کے بحران  اور انسانی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششوں کو متحد کی ضرورت پر بات کی گئی۔
سوڈان کی خود مختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھتے ہوئے جدہ اعلامیے میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق وعدوں پر عملدرآمد ا ور سوڈان کے استحکام کو یقینی بنانے پرغور کیا گیا۔
واضح رہے کہ جدہ اعلامیے میں فریقین نے  شہریوں کے تحفظ، امدادی سامان کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے، اعتماد سازی کےلیے اقدامات، میڈیا میں سخت بیانات سے گریز اور کشیدگی بڑھانے والے فریقوں کے خلاف کارروائی کا وعدہ کیا گیا تھا۔ 

 

شیئر: