Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ کی منگولیا، قبرص اور بوسنیا کے ہم منصبوں سے ملاقات، معاہدوں پر دستخط

یہ ملاقاتیں نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوئی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں قبرص، منگولیا اور بوسینا کے ہم منصبوں نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسملی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر منگولیا اور بوسنیا کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں مشتترکہ دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اوراس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
منگولیا اور بوسنیا کے درمیان سفارتی، خصوصی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کےلیے مختصر قیام کے ویزے سے استثنی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
قبرص کے ڈاکٹر کانسٹینٹینوس کومپوس سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے طریقوں، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور قبرص کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔
 وزیرخارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان، اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل اور وزیرخارجہ کے مشیر محمد الیحیی موجود تھے۔

 

شیئر: