سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے اگست 2025 کے دوران مملکت کے ایئرپورٹس اور قومی ایئرلائنز کی پروازوں کے وقت کی پابندی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرواز کے مقررہ وقت سے 15 منٹ کم یا تاخیر کو وقت کی پابندی تصور کیا گیا ہے۔
التقرير الشهري لالتزام المطارات والناقلات الوطنية بأوقات الرحلات خلال شهر أغسطس 2025. #المسافر_أولًا pic.twitter.com/ntcsPl4uV8
— هيئة الطيران المدني (@ksagaca) September 28, 2025
رپورٹ کا مقصد مسافروں کو پروازوں کی بروقت روانگی اور آمد کے بارے میں شفاف معلومات فراہم کرنا اور فضائی سفر کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ایئرپورٹس کو سالانہ مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے 5 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کئی ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی کے ساتھ سرفہرست رہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے 15 ملین سے زیادہ مسافروں کی پہلی کیٹگری میں ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سرفہرست رہا یہاں پر 82 فیصد پروازیں بروقت رہیں۔
5 سے 15 ملین مسافروں کی دوسری کیٹگری میں دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اول رہا جہاں 83 فیصد پروازیں آن ٹائم تھیں۔
2 سے 5 ملین مسافروں کی تیسری کیٹگری میں تبوک کے پرنس سلطان بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اگست میں بروقت پروازوں کی شرح 85 فیصد حاصل کی۔
2 ملین مسافروں کی چوتھی کیٹگری میں العلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 95 فیصد وقت کی پابندی کی شرح حاصل کرکے پہلا نمبر حاصل کیا۔
مزید پڑھیں
-
شاہ فہد ایئرپورٹ مملکت کی سطح پر سرفہرستNode ID: 881974
پانچویں کیٹگری ڈومیسٹک ایئرپورٹ کی ہے جس میں 98 فیصد پروازیں بروقت رہیں۔ اس میں کنگ سعود بن عبدالعزیز ایئرپورٹ الباحہ سرفہرست رہا۔
ایئرلائنز کے حوالے سے سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے 82 فیصد آمد 81 فیصد روانگی کی بروقت شرح حاصل کی۔
فلائی ناس نے پروازوں کی آمد میں 77 فیصد اور 82 فیصد روانگی اور فلائی اے ڈیل نے بہترین پرفارمنس کے ساتھ آرائیول میں 83 فیصد اور ڈیپارچر میں 87 فیصد کی بروقت شرح حاصل کی۔
انٹرنیشنل روٹس پر وقت کی پابندی میں ریاض سے عمان کی پروازیں رہیں جو 92 فیصد وقت کی پابندی کے ساتھ سرفہرست رہیں۔
اسی طرح ڈومیسٹک میں تبوک سے ریاض پروازیں 92 فیصد وقت کی پابندی کے ساتھ نمایاں تھیں۔