ریاض میں ای سگریٹ کے غیر قانونی گودام پر چھاپہ
’گودام میں ای سگریٹ کے خام مواد، کیمیائی مادے اور الیکٹرانک پرزے ضبط کئے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میونسپلٹی نے غیر قانونی گودام پر چھاپہ مارا ہے جہاں ای سگریٹ اور اس کے لوازمات تیار کئے جاتے تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے یہ کارروائی متعدد سرکاری اداروں کے تعاون کی ہے۔
میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’گودام میں ای سگریٹ کے خام مواد، کیمیائی مادے، الیکٹرانک پرزے اور تیاری کے آلات ضبط کئے گئے ہیں‘۔
’اس کے علاوہ جعلی عالمی تجارتی برانڈ والی پیکنگ بھی ضبط کی گئی‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ضبط کئے گئے مواد کے نمونے لیبارٹری معائنے کے لیے بھیجے گئے تاکہ ان کے خطرناک ہونے اور صحت کے تقاضوں سے مطابقت نہ رکھنے کی تصدیق کی جا سکے‘۔