Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم وطن پر حملہ کرکے رقم چھیننے پر متعدد بنگلہ دیشی گرفتار

’ویڈیو بنانے والے پاکستانی تارک کو سائبر کرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض ریجن پولیس نے کہاہے کہ ہم وطن پر حملہ کرکے اس سے رقم چھیننے پر متعدد بنگلہ دیشی تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’علاوہ ازیں واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے پاکستانی تارک کو سائبر کرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’ویڈیو میں متعدد افراد ایک شخص پر حملہ کرکے اس پر تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے‘۔
’واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے‘۔
’ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: