سعودی عرب کی وزارت صحت نے مٹاپے اور غیر متعدی امراض سے نمنٹے کے حوالے سے جامع اور جدید پالییسوں کےلیےاقوام متحدہ کی انٹرایجنسی ٹاسک فورس کا ایوارڈ 2025 جیت لیا۔
یہ ایوارڈ عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کی غیرمتعددی امراض کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق انٹرایجنسی ٹاسک فورس کی جانب سے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
مدینہ منورہ ’صحت مند شہر‘ قرار، عالمی ادارہ صحت نے منظوری دے دیNode ID: 892903
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق تقریب کا انعقاد نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر فرینڈز آف ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا۔
صحت کے شعبے میں مملکت کی جانب سے کی جانے والی کاوشیں جن میں ڈیجیٹل خدمات، ورچوئل کلینکس کا قیام اور صحت مند شہری پروگرام کے تحت شروع کی جانے والی مہم ’چلیں 30 ‘ کی کامیابیاں شامل ہیں۔
صحت مند معاشرے کی مہم عوامی سطح پر غیرمعمولی طور پر مقبول ہوئی جس میں 10 لاکھ سے زیادہ شہریوں نے حصہ لیا اور یومیہ ورزش کو اپنے معمولات میں شامل کیا۔
عالمی سطح پر سعودی عرب کو ملنے والا اعزاز اس بات کا عکاس ہے کہ صحت کے شعبے میں مملکت نے غیرمعمولی اور تیز رفتار جس سے صحت خدمات کے معیار میں بھی بہت بہتری ہوئی۔