Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں تین ماہ کے دوران 20 اقسام کے 7 لاکھ 71 ہزار ویزے

عمرہ ویزے 2 لاکھ 8 ہزار سے دوسرے نمبر پر رہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت خارجہ نے سال 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران مختلف قسم کے مجموعی طور پر 7 لاکھ 71 ہزار 761 ویزے جاری کیے۔
الوطن کے مطابق سب سے زیادہ سیاحتی ویزے جاری ہوئے جو کل ویزوں کی تعداد کا 39 فیصد ہیں۔
وزارت خارجہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 3 ماہ میں 20 اقسام کے ویزے جاری کیے گئے جن میں سے سیاحتی ویزوں کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 154 رہی۔
10 مختلف اقسام کے ویزے جو سب سے کم جاری ہوئے ان میں طویل مدتی تعلیمی ویزے جن کی تعداد ایک رہی۔ پریمیئم ریذیڈنسی ویزے کی تعداد 9 رہی۔
ریٹرن ایکسٹینشن ویزے 39، میڈیکل ٹریٹمنٹ ویزے 85 ، پرسنل وزٹ ویزے 243، سٹڈی ویزے 399 ، ایمبیسیز اور آرگنائزیشنز کے وزٹ ویزے 894 نکلوائے گئے۔
اسی طرح سپیشل ویزے 1103، ڈپلومیسی ویزے 1248 اور فیملی پرسن کے ویزے 1332 رہے۔
 سب سے زیادہ سیاحتی ویزے 3 لاکھ 4 ہزار 154، عمرہ ویزے 2 لاکھ 8 ہزار 702، فیملی وزٹ ویزے  66 ہزار 359 ، بزنس وزٹ ویزے 39045، ٹرانزٹ ویزے 35311 ، حج اور عمرہ کی خدمات کے لیے عارضی ورک ویزوں کی تعداد 30284 رہی۔

 

شیئر: