سعودی عرب کے حائل ریجن میں قوت سماعت وگویائی سے محروم معمر سعودی شہری ’ شاتل الشمری‘ برسوں سے اپنے گھرمیں عوامی دسترخوان سجانے کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
العربیہ کو اس حوالے سے شاتل الشمری کے پڑوسیوں نے بتایا ’وہ انتہائی ملنسار اور خوش مزاج شخص ہیں وہ نماز فجر کے فوری بعد اپنے گھر کے دورازے پر کھڑے ہوجاتے ہیں اور وہاں سے ہر گزرنے والے کو ناشتے کی دعوت دیتے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
شاتل الشمری کا یہ روزانہ کا معمول ہے، یہ لازمی نہیں کہ دسترخوان پر آنے والا ان کا کوئی واقف کار یا پڑوسی ہو بلکہ ہر شخص جس پر ان کی نگاہ پڑتی ہے وہ اسے عزت سے اپنے دسترخوان پر دعوت دیتے ہیں۔‘
ناشتے میں سعودی قہوہ، اعلی درجے کی کھجوریں اور مختلف اقسام کی ڈشز موجود ہوتی ہیں۔
معمر سعودی شہری مہمان نوازی کو اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتے ہیں ان کے نزدیک ہر آنے والا شخص ان کا مہمان ہے۔
یہ دسترخوان برسوں سے چل رہا ہے ۔ پورے علاقے میں اسی وجہ سے مشہور ہیں۔
اپنی معذوری کے باوجود شاتل الشمری مسکراہٹ اور اشاروں سے اپنی لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔