Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض:کنگ فہد روڈ11دن کیلئے بند

ریاض..... ریاض محکمہ ٹریفک نے کنگ فہد روڈ کو 11دن کے لئے جزوی طور پر بند کردیا۔ ریاض میٹرو کے پل جوڑنے کیلئے سڑک کو جزوی طور پر بند کیا گیا ہے۔منگل کی صبح 3بجے سے 8بجے تک 11دن تک کنگ فہد جنوب سے شمال کی جانب جانے والوں کیلئے بند رہیگا۔ مشرق اور مغرب سے آنے والوں کیلئے شمالی سرکلر روڈ کے ایگزٹ بند رہیں گے۔ کنگ فہد روڈ میں شمال کی جانب سے داخل ہونے والو ں کیلئے بھی راستہ بند ہوگا۔ محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ مقامی شہری اور تارکین متبادل راستے کے طور پر کنگ عبدالعزیز روڈ، امیر ترکی اول روڈ، صلبوخ روڈ اور التخصصی اسٹریٹ استعمال کرسکتے ہیں۔

شیئر: