Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلاب میں پھنس جانے والے 5 کو بچالیا گیا، ڈرائیور کو جرمانہ

’جازان اور عسیر میں درمیانے سے شدید درجے کی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ القنفذہ میں سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے 5 افراد کو بچالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’گاڑی کے ڈرائیور کو سیلابی ریلے کے دوران وادی عبور کرنے کی کوشش پر جرمانہ کیا گیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کے مطابق سیلاب کے دوران وادی عبور کرنے کی کوشش کرنا خلاف ورزی ہے جس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ’آج اتوار کوجازان اور عسیر کے علاقوں میں درمیانے سے شدید درجے کی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’موسلادھار بارش سیلابی ریلوں کا سبب بن سکتی ہے اور اس کے ساتھ اولے اور گرد و غبار اٹھانے والی تیز ہواچلنے کا بھی امکان ہے‘۔
زجبکہ باحہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں میں بارش ہلکی سے درمیانی ہوگی‘۔
’مذکورہ علاقوں سمیت مشرقی ریجن میں دھند کے بھی امکانات ہیں‘۔
 

شیئر: