متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سونے کے نرخوں میں 11.25 سے 15.25 درھم فی گرام تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں گزشتہ 7 ہفتوں کے دوران ایک گرام سونے کے نرخ میں 66.25 درھم تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد کسٹمرز نے سونے کے کم وزن کے سکے اور بار فروخت کرنا شروع کردیے۔
سونے کے تاجروں نے الامارات الیوم کو بتایا اس وقت نئی جیولری کی خریداری میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
امارات میں سونا مزید مہنگا، پرانے زیورات کی فروخت بڑھ گئیNode ID: 877908
-
امارات میں سونے کے نرخ 5 ہفتوں میں 41.75 درھم فی گرام بڑھ گئےNode ID: 894914
-
سعودی عرب اور امارات میں بھی سونے کے نرخ بلند ترین سطح پرNode ID: 895246
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر امارات میں 24 قیراط فی گرام کے نرخ میں 15.25 درھم اضافے کے بعد نئی قیمت 468.5 درھم تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط فی گرام کے نرخ 13.75 درھم اضافے کے بعد 433.75 درھم تک آگئے۔
21 قیراط کی قیمت 415.75 درھم تک ہوگئی اس میں 13.25 درھم کا اضافہ ہوا۔ 18 قیراط فی گرام میں 11.25 درھم کا اضافہ ہوا اور اس کی نئی قیمت 356.5 درھم ہوچکی ہے۔
ایک گولڈ شوروم کے مینجر نے بتایا سونے کی قیمتیں اس وقت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں لوگوں نے قیمتوں میں اضافے کا فائدہ اٹھانے کےلیے سونے بسکٹ فروخت کرنا شروع کردیے۔
گولڈ شاپ کے مینجر نے بتایا اس وقت لوگ نئی جیولری خریدنے سے گریز کر رہے ہیں اور قیمتیں کم ہونے کے منتظر ہیں۔
گولڈ مارکیٹ ذرائع کے مطابق اگر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا تو نئی جیولری کی فروخت پر مزید اثر پڑسکتا ہے۔