انٹرنیشنل مارکیٹ میں منگل 30 ستمبر 2025 کو ایک اونس سونے کے نرخ 3870.14 ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے جو 16 سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے’ نرخ اسی طرح بڑھتے رہے تو سونا رواں سال کے اختتام تک 4 ہزار ڈالر فی اونس کی سطح کو چھو سکتا ہے۔‘
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام کی قیمت 460 ریال فی گرام تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں
-
سونے کی قیمت بلند سطح پر، 24 قیراط فی گرام کے نرخ 440 ریالNode ID: 894457
-
امارات میں سونے کے نرخ 5 ہفتوں میں 41.75 درھم فی گرام بڑھ گئےNode ID: 894914
22 قیراط ایک گرام کے نرخ 421.75 ریال، 21 قیراط کے نرخ 402.50 ریال، 18 قیراط کی قیمت 345 ریال اور 14 قیراط کے نرخ 268.25 ریال رہے۔
مملکت میں ایک کلوگرام 4 لاکھ 60 ہزار ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی گزشتہ ہفتے کے اختتام تک سونے کے فی گرام نرخوں میں 7 سے 9.25 درھم تک کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران ایک گرام سونے کی قیمت میں 51 درھم کا اضافہ ہوچکا۔
دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث زیورات کی فروخت متاث ہے۔
گولڈ شاپس اور جیولری شورومز نے خریداروں کو مینوفیکچرنگ کے نرخوں میں مختلف رعایتیں دے رہے ہیں۔
دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر 24 قیراط کے نرخ 453.25 درھم ہوگئے۔ ایک ہفتے کے دوران 9.25 درھم فی گرام کا اضافہ ہوا ہے۔
22 قیراط کے نرخ 8.25 درھم اضافے کے بعد 419.5 درھم، 21 قیراط کے نرخوں میں بھی 8.25 درھم کا اضافہ ہوا اور نئے نرخ 402.25 درھم ہوچکے ہیں۔
دبئی میں زیورات کے ایک شوروم کے سیلز مینیجر نے بتایا سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے باعث خریداروں میں بے یقینی اور احتیاط کا رجحان بڑھ گیا ہے۔
ایک گولڈ شاپ کے مینیجر نے بتایا کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد کئی سٹورز اپنے کسٹمرز کو مختلف قیراط کے زیورات کی خریداری پر مینوفیکچرنگ چارجز میں رعایت کی پیشکش دے رہے ہیں۔