Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب تک کا مہنگا ترین باز 6 لاکھ 50 ہزار ریال میں فروخت

’ابتدائی بولی ایک لاکھ ریال رکھی گئی لیکن بالآخر یہ 6 لاکھ 50 ہزار ریال میں فروخت ہوا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی انٹرنیشنل فالکن اینڈ ہنٹنگ ایکزیبیشن 2025 میں اب تک کا سب سے مہنگا منگولیائی باز فروخت ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فروخت ہونے والی بازکی قیمت 6 لاکھ 50 ہزار ریال رہی جو خریداروں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد نیلام ہوا ہے۔
منگولیائی بازوں کی نیلامی کا سلسلہ نمائش کے دوران جاری ہے جہاں اب تک دو بازوں کی مجموعی فروخت 7 لاکھ 78 ہزار ریال تک پہنچ چکی ہے۔
 پہلے بازپر بولی 70 ہزار ریال سے شروع ہو کر ایک لاکھ 28 ہزار ریال پر جا کر ختم ہوئی۔
 اس کے بعد دوسرا بازپیش کیا گیا، جس کی ابتدائی بولی ایک لاکھ ریال رکھی گئی لیکن بالآخر یہ 6 لاکھ 50 ہزار ریال میں فروخت ہوا اور یوں یہ اب تک کا سب سے مہنگا منگولیائی باز بن گیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ سعودی انٹرنیشنل فالکن اینڈ ہنٹنگ ایکزیبیشن کی تاریخ میں پہلی بار منگولیائی بازوں کے لیے خصوصی زون مختص کیا گیا ہے۔
 یہ باز مملکت اور خطے کے شکاریوں میں خاص مقام رکھتے ہیں کیونکہ یہ اپنی اعلیٰ نسل اور معیار کی وجہ سے مشہور ہیں۔

شیئر: