Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشتاق احمد خان رہا، عمان میں پاکستان کے سفارت خانے پہنچ گئے: اسحاق ڈار

پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو رہا کر دیا ہے اور وہ اب عمان میں پاکستان کے سفارت خانے محفوظ ہیں۔
منگل کو ایکس پر پوسٹ میں اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مشتاق احمد خان کی صحت ہے اور وہ پرعزم ہیں۔ سفارت خانہ ان کی خواہش کے مطابق وطن واپسی کے لیے سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔‘
ان کے مطابق ’مجھے ان تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی رہی ہے جنہوں نے اس ضمن میں پاکستان کی مدد کی۔‘
دوسری جانب عمان کی وزارت خارجہ و تارکین وطن امور نے کہا ہے کہ صمود فلوٹیلا میں شریک اس کے شہریوں کے علاوہ دیگر ممالک کے 130 باشندے بھی پہنچے ہیں۔
اردن کی نیوز ایجنسی پیٹرا کے مطابق وزارت اور دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے مذکورہ افراد کے لیے یقینی محفوظ راستے اور ضروری مدد کی فراہمی انتظامات کے بعد وہ کنگ حسن پل کے ذریعے ملک میں داخل ہوئے۔
وزارت کے ترجمان اور سفیر جواد المجالی کا کہنا ہے کہ ان میں بحرین، تیونس، الجیریا، عمان، کویت، لیبیا، پاکستان، ترکیہ، ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کولمبیا، جمہوریہ چیک، جاپان، میکسیکو، نیوزی لینڈ، سربیا، جنوبی افریقہ، سوئزرلینڈ، برطانیہ، یوراگوئے اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تل ابیب میں اردن کے سفارت خانے کے حکام نے فلوٹیلا واقعے کے بعد حراست میں لیے گئے تین اردنی شہریوں سے ملاقات بھی کی اور اس بات کی تصدیق کی کہ دو اردنی شہری پہلے ہی ترکی کے راستے روانہ ہو چکے ہیں۔
جواد المجالی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزارت اردن سے اپنے شہریوں کی روانگی اور وطن واپسی کو مربوط بنانے کے لیے غیرملکی سفارت خانوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

شیئر: