Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے ہر مشکل اور آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا: وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے ہر مشکل اور آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا۔‘
بدھ کو اسلام آباد میں چیئرمین سعودی پاکستان بزنس کونسل کے ہمراہ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ’سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا ہوں مگر حالیہ دورہ ریاض بہت منفرد تھا۔‘
’سعودی عرب سے پاکستان کا تعلق غیرمتزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہے۔ آج ہمیں سعودی عرب سے سیکھنے کی ضرورت ہے اور ہمیں یہ موقع میسر ہے۔‘
وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب بھی ہمیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔‘
وزہیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ہم حقیقی بھائی ہیں اور بھائی ہمیشہ بھائی کی مدد کو آتا ہے، سعودی بہن بھائیوں نے ہمیشہ پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔‘
’ہر مسلمان مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے اپنیئ جان قربان کرنے کو تیار ہے۔ مکہ اور مدینہ کے ہمیشہ محافظ بنے رہیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ‘سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی متحرک اور ویژنری قیادت نے سعودی معاشرے کو بدل کر رکھ دیا۔
شہباز شریف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ’وقت اور حالات کسی کا انتظار نہیں کرتے، ہمیں خود کو مواقع کے لیے تیار کرنا ہو گا۔‘
’یہاں ہم ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں، ہم مل کر کام کریں گے تو عالمی برادری میں مضبوطی سے اپنی جگہ بنائیں گے۔‘
چیئرمین سعودی پاکستان بزنس کونسل شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے اس موقعے پر کہا کہ ’سعودی کاروبار کو پاکستان میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’اسلام آباد آنے سے قبل میں نے تمام اہم وزرا سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں ممکنہ سٹریٹجک منصوبوں سے آگاہ کیا۔‘
 

شیئر: