Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین سعودی پاکستان بزنس کونسل شہزادہ منصور بن محمد السعود وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود منگل کو اسلام آباد پہنچ گئے، وہ ایک اعلٰی سطح کے سعودی کاروباری وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
پاکستانی دفترِ خارجہ کے مطابق ’اپنے قیام کے دوران شہزادہ منصور بن محمد السعود اور اُن کا وفد پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کرے گا اور سرکاری عہدیداروں، چیمبرز آف کامرس اور نمایاں کاروباری گروپوں سے تبادلۂ خیال کرے گا۔
ان ملاقاتوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اور نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ’یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اقتصادی و سرمایہ کاری شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے دونوں ممالک کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ملاقاتوں میں تجارت و سرمایہ کاری میں سہولت اور ترجیحی شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔‘
 

شیئر: