Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ’ٹرین سے میوزیم تک‘ مہم: طلبہ اور سیاحوں کو عجائب گھر کے دورے کی ترغیب

سعودی میوزیم اتھارٹی نے ریاض پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اشتراک سے ریاض میٹرو کے نیشنل میوزیم سٹیشن پر ’ٹرین سے میوزیم تک‘ کے عنوان سے ایک مہم شروع کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مہم 30 دن تک جاری رہے گی جس کا بنیادی مقصد میٹرو سٹیشن سے نیشنل میوزیم تک آسان رسائی کو یقینی بنانا اور لوگوں کو نیشنل میوزیم کا وزٹ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
اس اقدام کے ذریعے میوزیم کے سٹیٹس کو ثقافتی اور تہذیبی مرکز کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔
میوزیم آنے والے افراد کی تعداد میں اضافے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ طلبہ، فیملیز، مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں اور ریاض پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک استعمال کرنے والےعام افراد  شامل ہیں۔
 نیشنل میوزیم سٹیشن کو فعال کرکے ٹرانسپورٹیشن کی بہترین سہولت فراہم کی جائیں گی تاکہ وزیٹرز بآسانی میوزیم پہنچ سکیں۔
مہم کے تحت مختلف سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج ہے۔ جس میں طلبہ اور بچوں کو میوزیم کے حوالے سے متعارف کرانے کے لیے تعلیمی سرگرمیاں، ان کے ٹرین کے سفر کو دستاویزی بنانا، ’ٹرین سے میوزیم تک‘ کے ہیش ٹیگ کے تحت تخلیقی فوٹو گرافی مقابلے شامل ہیں۔
جبکہ عربی اور انگلش میں میوزیم کے بارے میں معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا جائے گا۔
یہ مہم وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے سعودی میوزیم اتھارٹی اور نیشنل میوزیم کی قومی ورثے کو اجاگر کرنے اور مملکت کی تاریخ کو محفوظ رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

 

شیئر: