Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان بن عبدالعزیز نیچرل ریزرو، موسمی پرندوں کی فطری پناہ گاہ

ریزرو میں پرندوں کے لیے فطری مقامات موجود ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے کنگ سلمان بن عبدالعزیز نیچرل ریزرو دور دراز سے آنے والے انواع و اقسام کے موسمی پرندوں کے لیے ایک بہترین پناہ گاہ ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پرندوں کی نقل مکانی کے عالمی دن کے حوالے سے اتھارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دور دراز سے آنے والے پرندوں کی اہمیت اور انہیں محفوظ پناہ گاہ فراہم کیے جانے کے حوالے سے معلومات فراہم کی ہیں۔

اس ریزرو میں پرندوں کے لیے فطری مقامات موجود ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

اس کا مقصد ماحول کو متوازن رکھنے کے حوالے سے ان کی افادیت سے آگاہ کرنا ہے۔
اس ریزرو میں پرندوں کے لیے فطری مقامات موجود ہیں جن میں وادیاں، پہاڑی سلسلہ، چکنی مٹی کے مقامات اور پانی والی جگہیں بکثرت پائی جاتی ہیں جہاں یہ پرندے قیام کرتے ہیں۔

ہر برس نقل مکانی کرنے والے پرندوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

یہاں آنے والے پرندوں کو بہترین ماحول فراہم کرتے ہوئے ان کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی نگرانی بھی کی جاتی ہے۔
واضح رہے عالمی سطح پر ہر برس نقل مکانی کرنے والے پرندوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس موقع پر ان پرندوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

 

شیئر: