شہزادہ فیصل بن فرحان امن اجلاس میں شرکت کے لیے شرم الشیخ پہنچ گئے
’وزیر خارجہ شرم الشیخ میں منعقد ہونے والے امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان شرم الشیخ پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان شرم الشیخ میں منعقد ہونے والے امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
امن سربراہی اجلاس میں سعودی عرب کی شمولیت اس کے ثابت قدم مؤقف کی توثیق ہے جو فوری جنگ بندی اور عام شہریوں کے تحفظ کی داعی ہے۔
نیز غزہ تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔