شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس اور غزہ کی سنگین صورتحال کے خاتمے کے لیے طے پانے والے امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف مصر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق وہ یہ دورہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر کر رہے ہیں جو اس سربراہی اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
پیر کو مصر پہچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ’مصری صدر السیسی اور امریکی صدر ٹرمپ جو اس امن سربراہی اجلاس کے شریک میزبان ہیں، کا مشکور ہوں۔‘
مزید پڑھیں
-
’غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد حماس حکومت نہیں سنبھالے گی‘Node ID: 895765
-
صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے مشرق وسطیٰ پہنچ گئےNode ID: 895787
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، تمام 20 اسرائیلی یرغمالی ریڈ کراس کے حوالےNode ID: 895792
انہوں نے مزید لکھا کہ ’صدر ٹرمپ کی شاندار قیادت اور غیر متزلزل عزم کے بغیر ہم یہ تاریخی لمحہ نہ دیکھ پاتے۔ صدر ٹرمپ کی خصوصی توجہ اور جستجو کی بدولت ہی (غزہ میں جاری) قتل و غارت کو روکنا ممکن ہوا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’آج کی تقریب نسل کشی کے ایک باب کے اختتام کی نشان دہی کرتی ہے، عالمی برادری کو یقینی بنانا چاہیے کہ کہیں بھی ایسا دوبارہ نہ ہو۔‘
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’بہادر فلسطینی عوام 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد فلسطین جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو، میں رہنے کا پورا حق رکھتے ہیں۔‘
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور دیگر اعلٰی وزراء بھی اس دورے پر وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
Alhamdolillah, arrived in Sharm El-Sheikh this morning to attend the signing ceremony of the landmark Gaza peace plan — a crucial step towards lasting peace in the Middle East.
Grateful to our co-hosts, President El Sisi and President Trump. We would not have seen this moment… pic.twitter.com/JAlipZuvP1— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 13, 2025











