Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حماس سے متعلق مذاکرات میں ’اہم کردار‘ ادا کرنے پر ٹرمپ کی صدر السیسی کی تعریف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز غزہ سے متعلق سربراہی اجلاس کے آغاز پر اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے فلسطینی عسکری تنظیم حماس کے ساتھ مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا۔
شرم الشیخ کے سیاحتی مقام پر ملاقات کے دوران ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’صدر السیسی نے حماس کے ساتھ ایک نہایت اہم کردار ادا کیا۔ دراصل یہ جنرل (السیسی) یہاں بہت مؤثر ثابت ہوئے کیونکہ حماس اس ملک کا احترام کرتی ہے اور مصر کی قیادت کا بھی احترام کرتی ہے۔‘
ٹرمپ نے مزید کہا، ’لہٰذا انہوں نے ایک بہت اہم کردار ادا کیا، اور میں اس کی بہت قدر کرتا ہوں۔‘

شیئر: