کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار دی عربک لینگویج نے آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں پانچ روزہ خصوصی لینگویج پروگرام شروع کیا ہے۔
اس کا مقصد آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں سینٹر فارعرب اینڈ اسلامک سٹیڈیز کے تعاون سے عربی کے ٹیچرز کو تربیت دینا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب نے عربی اے آئی ایپ ’ہیومین چیٹ‘ ایپ لانچ کر دیNode ID: 893828
المدینہ اخبار کے مطابق تعلیمی پروگرام کا آغاز پیر 13 اکتوبر سے کیا گیا جو 17 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
پروگرام کے دوسرے مرحلے میں غیرعربی دان اساتذہ کو تعلیم دی جائے گی تاکہ عربی زبان میں ان کی مہارت میں اضافہ کیا جائے۔
اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن صالح الوشمی کا کہنا تھا’ اکیڈمی کی جانب سے پروگرام کا مقصد عالمی سطح پر تعاون کے دائرے کو وسعت دینا ہے۔‘
’عربی کے اساتذہ پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے تاکہ وہ جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبا کو عربی کی تعلیم دیں۔‘
یہ تعلیمی پروگرام متعدد زمروں پر مشتمل ہے جن میں ٹیچرز ٹریننگ کورس جبکہ ان لوگوں کےلیے جو عربی زبان میں مزید مہارت حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔
لینگویج پروگرام کا عنوان ’آسٹریلیا میں عربی زبان سیکھیں اور سیکھائیں‘ رکھا گیا ہے۔ پروگرام کے اختتام میں کورس میں شرکت کرنے والوں کا امتحان بھی لیا جائے گا۔