تبوک میں فحاشی کے دھندے میں ملوث 4 غیر ملکی گرفتار
’گرفتار شدان کے خلاف قانونی کارروائیاں مکمل کر کے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
تبوک ریجن کی پولیس نے محکمہ عمومی سلامتی اور انسداد انسانی سمگلنگ کے تعاون سے چار غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جو رہائشی فلیٹ میں فحاشی کے دھندے میں ملوث تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہوئی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائیاں مکمل کر کے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا‘۔
یہ اقدام سکیورٹی اداروں کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو عوامی اخلاقیات کے منافی جرائم اور انسانی سمگلنگ کے خلاف ہیں تاکہ سماجی تحفظ کو مضبوط کیا جا سکے اور معاشرے میں عمومی اقدار و آداب کی پاسداری برقرار رہے۔