دبئی گلوبل ولیج کے 30 ویں سیزن کا آغاز بدھ 15 اکتوبر کو رنگا رنگ تقریب سے ہوا۔ نئے پویلین کے ساتھ دروازے وزیٹرز کےلیے کھول دیے گئے۔
افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ پریڈ، ونگ سوٹ، سکائی ڈرائیوز، ڈرون شوز کے علاوہ آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

اس سال کی تھیم ’اے مور ونڈر فل ورلڈ‘ ہے۔ یہ سیزن وزیٹرز کو دنیا بھر کی ثقافتوں کے امتزاج سے بھرپور تجربہ فراہم کرے گا۔
گلوبل ولیج دنیا کے اہم کلچرل پارکس میں سے ایک ہے۔ یہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جو 90 سے زیادہ ثقافتوں کی میزبانی کررہا ہے۔

رواں سیزن کی سرگرمیاں 10 مئی 2026 تک جاری رہیں گی۔ 30 ثقافتی پویلین ،دنیا بھر کے ساڑھے تین ہزار سے زیادہ شاپنگ آوٹ لیٹس کے ساتھ اس سیزن میں 40 ہزار سے زیادہ شوز شامل ہیں۔
جبکہ گیمنگ ایریا میں 200 سے زیادہ گیمز اور تفریحی مقامات ہوں گے۔
یاد رہے کہ گلوبل ولیج کے 29 ویں ایڈیشن میں ایک کروڑ پانچ لاکھ سے زیادہ وزیٹرز کا خیرمقدم کیا گیا تھا۔