انڈیا سے تعلق رکھنے والے مشہور کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں واقع ریسٹورنٹ ’کیپس کیفے‘ پر تیسری بار فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کر لی ہے۔
مزید پڑھیں
-
کینیڈا: کپل شرما کے کیفے پر ایک مہینے میں دوسری مرتبہ فائرنگNode ID: 893117
-
’کپل شرما شو‘ میں کام کرنے والے فنکار کتنی دولت کے مالک ہیں؟Node ID: 893451
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص کو گاڑی کے اندر سے کیفے پر متعدد فائر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بشنوئی گینگ نے کہا کہ ’ہم، کلدیپ سدھو اور گولڈی ڈھلوں، کیپس کیفے پر ہونے والی فائرن کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ہماری عام عوام سے کوئی دشمنی نہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’جن لوگوں سے ہمارا جھگڑا ہے، وہ ہم سے دور رہیں، جو غیر قانونی کاموں میں ملوث ہیں اور دوسروں کا پیسہ نہیں دیتے، وہ بھی تیار رہیں۔‘
اس سے قبل رواں برس 10 جولائی اور سات اگست کو بھی کپل شرما کے اس کیفے پر فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں جن کی ذمہ داری لارنس بشنوئی نے قبول کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق حملے کی ایک وجہ کپل شرما کی بالی وڈ اداکار سلمان خان سے قربت بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ ماہ کینیڈا کی حکومت نے لارنس بشنوئی گینگ کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا۔
Once again incident of Firing Happened at KAP'S CAFE. This is the third time firing took place at the Kapil Sharma cafe in Canada. pic.twitter.com/KoOYYBFNof
— Akashdeep Thind (@thind_akashdeep) October 16, 2025