Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دستکاری کا سال 2025: سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر

رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈنیشنل آرٹس(ورث) تعاون سے یہ اقدام کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے دستکاری کا سال 2025 منانے کےلیے رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈنیشنل آرٹس(ورث) تعاون سے ایک خصوصی مہر جاری کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے ذریعے مملکت آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جا رہی ہے۔
دستکاری کے سال کا مقصد مقامی اورعالمی سطح پر دستکاری کو ثقافتی ورثے اور سعودی شناخت کو لازمی جزو کے طور پر فروغ دینا ہے۔
یاد رہے سعودی وزارت ثقافت نے معاشرے میں دستکاروں کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے ثقافتی روایات ابھارنے  کے لیے آئندہ برس2025 کو ’دستکاری کا سال‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔
 کابینہ سے منظور شدہ اس اقدام کا مقصد مقامی دستکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو تقویت دے کر ثقافتی روایات کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔
وزارت ثقافت کے  پلیٹ فارم سے ’ہینڈی کرافٹس کا سال‘  کے عنوان سے ثقافتی اقدار کو مضبوط کر کے قومی شناخت کے اس لازمی جزو کو فروغ دیا جائے گا۔
سعودی دستکاری بُنائی، ہاتھ سے تیار کردہ فن پارے اور نسلوں سے تیار کی جانے والی دیگر دستکاری مصنوعات  سعودی معاشرے کی تخلیقی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

 

شیئر: